بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

عمران خان نے پرستار بچی کو بلے، قمیض پر آٹوگراف دیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے لاہور میں پارٹی کارکنوں اور ایک ننھی پرستار نے ملاقات کی۔

عمران خان نے پرستار بچی کو بلے اور قمیض پرآٹوگراف دیا۔

 4 سالہ ابیہا اپنے والد بدر کے ساتھ پہنچی تو عمران خان کا صدقہ دینے کے لیے 2 بھیڑیں بھی ساتھ لائی تھی۔

ابیہا ایک روزقبل بھی پورا دن زمان پارک میں ملاقات کی منتظر رہی، عمران خان نے اسے بیٹ اور قمیض پر آٹو گراف دیا۔

بچی کے والد نے ملاقات کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

عمران خان سے زمان پارک میں سینئر کارکنوں نے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.