روس میں ایک فوجی اسکائی ڈائیور ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگاتے ہی مل ایم آئی 8 ملٹری ہیلی کاپٹر میں پھنس گیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
ویڈیو میں اسکائی ڈائیور کو ساڑھے 6 ہزار فٹ کی بلندی پر جھولتے دیکھا جاسکتا ہے۔
عینی شاہد نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا تاکہ ملٹری حکام سے رابطہ کرکے اس اہلکار کی جان بچائی جاسکے۔
ابھی تک حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے تاہم مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسکائی ڈائیور بغیر زخمی ہوئے زمین پر اتار لیا گیا۔
Comments are closed.