بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

فرانسیسی صدر دو روزہ سرکاری دورے پر امریکا روانہ

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون آج دو روزہ سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔ 

فرانسیسی صدر آج شام واشنگٹن پہنچیں گے اور بدھ کی صبح دو روزہ سرکاری دورے کا آغاز کریں گے۔

اس دورے کے دوران فرانسیسی صدر جمعہ کو نیو اورلینز بھی جائیں گے۔ 

خیال رہے کہ یہ ان کا یہ ریاست ہائے متحدہ امریکا (یو ایس اے) کا دوسرا سرکاری دورہ ہے۔

اس سے قبل فرانسیسی صدر کو 2018 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مدعو کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.