اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

استعفوں کے اعلان پر خیبرپختونخوا میں اپوزیشن متحرک، ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں سے باہر نکلنے کے اعلان پر خیبر پختونخوا میں اپوزیشن جماعتیں متحرک ہوگئیں، حزب اختلاف نے ہنگامی اجلاس بلالیا۔

اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کہتے ہیں اجلاس میں وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف عدم اعتماد اور دیگر آپشنز پر غور ہوگا۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف ان شا اللّٰہ چند ہفتوں تک عوام کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔

پارلیمانی لیڈر اے این پی سردار حسین بابک کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختیار ولی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان بادام نہیں توڑ سکتے، اسمبلی کیا توڑیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.