وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق صدر آصف علی زرداری کی اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
آصف علی زرداری اور اسحاق ڈار کی اہم ملاقات چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد ہوئی۔
اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائشگاہ پر ہفتے کی رات ملاقات ہوئی، جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار اور آصف زرداری کی عشائیے پر بیٹھک ہوئی، جو گزشتہ شب راولپنڈی میں عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے فوری بعد ہوئی۔
ہفتے کی رات ہونے والی ملاقات کے بارے میڈیا کو اتوار کی صبح بتایا گیا اور اس کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق سیاسی حلقوں میں وزیر خزانہ اور سابق صدر کی گزشتہ رات کی ملاقات کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔
خاص طور پر یہ ملاقات عمران خان کے تمام اسمبلیوں سے استعفے کے اعلان کے فوراً بعد ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پنجاب میں ق لیگ اور پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت کے بارے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.