لاہور کے کینال روڈ پر کمسن بچے کی گاڑی چلانےکی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے ساتھ برابر والی سیٹ پر ایک شخص بیٹھا ہوا ہے۔
سٹی ٹریفک آفیسر حماد احمد کا کہنا ہے کہ ویڈیو سامنے آنے پر گاڑی کے کاغذات، مالک کا ڈرائیونگ لائسنس، شناختی کارڈ قبضےمیں لےلیا ہے۔
قانونی کارروائی کے لیے گاڑی کو تھانے منتقل کردیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.