متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا، ملاقات آج شام وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ کراچی میں وفاقی منصوبوں کی سست روی پر تحفظات وزیراعظم تک پہنچائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پیکیج کے تحت منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امین الحق، فیصل سبزواری اور کنور نوید جمیل وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، جبکہ ملاقات میں بیوروکریسی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.