بدھ 27؍ربیع الثانی 1444ھ23؍نومبر 2022ء

شادی سے متعلق ٹوئٹ، شاداب خان نے حسن علی کو جواب دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان نے حسن علی کو شادی سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر جواب دے دیا۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر حسن علی اور بابر اعظم کی گفتگو کی تصویر وائرل ہونے کے بعد حسن علی نے سوشل میڈیا پر ایک شخص کو جواب دیا تھا کہ دراصل ہم دونوں شاداب کی شادی کے بارے میں بات کر رہے تھے، جس پر بابر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ’وہ نہیں ہونی‘۔

اب حسن علی کو سوشل میڈیا پر ہی شاداب خان نے جواب دیا کہ ’آپ لوگوں کو بھی لگتا ہے کہ میں بہت بڑا ہوگیا ہوں‘۔

شاداب خان نے کہا کہ سب اُن سے شادی کا پوچھتے ہیں، ابھی وہ بچے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈومیسٹک کرکٹ کے میچ کے دوران گراؤنڈ میں بابر اعظم اور حسن علی کی ملاقات اور گفتگو کی تصویر پر مداح سوشل میڈیا پر ایک ہی سوال پوچھتے نظر آرہے تھے کہ دونوں کھلاڑی آخر کیا بات کر رہے تھے۔

ڈومیسٹک کرکٹ کے میچ کےدوران گراؤنڈمیں بابر اعظم اور حسن کی ملاقات اور گفتگو کی تصویر پر مداح سوشل میڈیا پر ایک سوال پوچھتے نظر آرہے ہیں کہ دونوں کھلاڑی آخر کیا بات کر رہے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شخص نے بابر اعظم اور حسن علی کے اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پلیز مجھے بھی بتا دیں کہ آپ دونوں میں ایسی کون سی بات ہورہی ہے جو بابر اعظم کے چہرے کے تاثرات ہی تبدیل ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.