ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

طیارہ حادثے میں محفوظ رہنے والوں کا خیریت بتانے کا انوکھا انداز

خاص لمحات، جگہوں اور وقت سمیت دیگر مواقع پر خود کی تصاویر یعنی سیلفی لینے کا رواج اب دنیا بھر میں عام ہوچکا ہے، لیکن اتنے بڑے حادثے کے بعد ایسا کرنا شاید پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے۔

طیارہ حادثے میں محفوظ رہنے والے جوڑے نے اپنی خیریت بتانے کے لیے منفرد انداز اپنا کر سب کو حیران کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ جمعہ کو جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں مسافر طیارہ ایئرپورٹ کے رن وے پر آگ بجھانے والے ٹرک سے ٹکرا گیا تھا۔

اس حادثے میں ٹرک میں موجود 2 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ طیارے میں سوار تمام افراد محفوظ رہے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کے 2 مسافروں نے اپنا فون رشتے داروں کو اپنی خیریت بتانے کے لیےنہیں بلکہ سیلفی لینے کے لیے نکالا جس پر انٹرنیٹ صارفین حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی تصویر میں حادثے میں تباہ ہونے والے جہاز کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.