بدھ 27؍ربیع الثانی 1444ھ23؍نومبر 2022ء

بچی سے زیادتی، مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کرلیے گئے

کراچی کے علاقے لانڈھی مسلم آباد میں 8 سالہ بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل کیس میں 20 سے زائد مشکوک افراد کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر لیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد کا کالنگ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی کرالی گئی ہے، جلد قاتلوں تک پہنچ جائینگے۔

تفتیشی حکام کے مطابق تفتیش کے دوران کچھ گھروں کی بھی تلاشی لی گئی، گھر میں رہائش پذیر مشکوک افراد کے بھی ڈی این اے سیمپل لیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.