پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جو کہ اپنی ناقابل تعریف پرفارمنس اور خوبصورتی کی وجہ سے بھارت سمیت پاکستان میں بھی بےحد مقبول ہیں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔
ثانیہ مرزا اکثر سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ اپنی دلکش تصویریں شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں جنہیں دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداح خوب پسند بھی کرتے ہیں تاہم اس بار اُنہوں نے اپنی فیملی فوٹو اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
بھارتی ٹینس اسٹار نے اپنی انسٹا اسٹوری میں فیملی فوٹو شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے شوہر شعیب ملک اور بیٹا اذہان موجود ہے۔
انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی تصویر میں ثانیہ مرزا نے نارنجی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔
ثانیہ مرزا نے یہ دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’فیملی‘ لکھا۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔
کھیلوں کی دُنیا کے اس جوڑے کا دو برس کا بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔
Comments are closed.