پیر25؍ربیع الثانی 1444ھ21؍نومبر2022ء

لڑکی کی موت پر احتجاج، ورلڈ کپ فٹبال میں شریک ایرانی ٹیم نے اپنا قومی ترانا نہیں پڑھا

ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف سراپا احتجاج مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایران کی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں اپنا ترانا نہیں پڑھا۔

ایران میں جاری مظاہروں اور مظاہرین کے خلاف حکومتی سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن پر ایرانی فٹبال ٹیم کے تمام 11 کھلاڑی میچ سے قبل اسٹیڈیم میں ایرانی ترانے کی دُھن پر احتجاجاً خاموش کھڑے رہے۔

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں آج ایران کا پہلا میچ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے ساتھ ہوا۔

واضح رہے کہ ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف 17 ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں۔

ایران میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر 13 ستمبر کو گرفتار ہونے والی 22 سالہ مہسا امینی مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے 16 ستمبر کو انتقال کر گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.