منگل26؍ربیع الثانی 1444ھ22؍نومبر2022ء

سکھر موٹروے کرپشن پر عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے، مخدوم جمیل الزماں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مخدوم جمیل الزماں کا کہنا ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کرپشن کیس پر انکوائری چل رہی ہے، عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے، اس معاملے پر میں پریس کانفرنس کروں گا۔

مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ کوآرڈینیٹر اسلم پیرزادہ نےضمانت کروا کے جلد بازی کی، اسلم پیرزادہ مجھ سے مشورہ کرتے تو میں ضمانت کروانے سے روکتا۔

مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ رقم عوام کی ہے جو واپس ہونی چاہیے اور منصوبہ بھی مکمل ہونا چاہیے۔

 حکام کے مطابق ڈی سی مٹیاری کے ڈرائیور سمیت تین ڈرائیورز کو بھی حراست میں لیا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ بڑی کرپشن کا معاملہ ہے، کیا نیب اور ایف آئی اے کو انکوائری کرنی چاہیے، جواب میں مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ انکوائری صاف شفاف ہونی چاہیے، کوئی بھی کرے مگر فرمائشی پروگرام نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں 26 نومبر کو عمران خان کون سا سرپرائز دیں گے، ہمیں بھی انتظار ہے۔

مخدوم جمیل الزماں نے امین فہیم کی برسی پر  اپنے والد کے مزار پر چادر  بھی چڑھائی۔

انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم نے پارٹی اور جماعت سے وفاداری کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.