پیر25؍ربیع الثانی 1444ھ21؍نومبر2022ء

فارمولا ون چیمپئن نے سرطان میں مبتلا پاکستانی بچے کی خواہش پوری کردی

خون کے سرطان میں مبتلا 17 سالہ حسنین ظفر نے گزشتہ روز فارمولا ون گرانڈ پری ریس کا فائنل دیکھا اور فارمولا ون ریس کے عالمی چیمپئن میکس ورسٹاپن سے ملاقات کی۔

حسنین ظفر کی خواہش تھی کہ وہ ابوظبی میں منعقدہ فارمولا ون گراں پری ریس دیکھے اور موجودہ عالمی چیمپئن میکس ورسٹاپن سے ملاقات کرے۔

میک اے وش پاکستان نے حسنین کی خواہش پر گراں پری فارمولا ون کے آرگنائزر سے رابطہ کیا اور نوجوان کی یہ منفرد خواہش پوری کی گئی۔

اس موقع پر حسنین نے عالمی چیمپئن اور ریس میں حصہ لینے والی گاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.