پیر25؍ربیع الثانی 1444ھ21؍نومبر2022ء

بابر رننگ کیلئے ایل سی سی اے گراؤنڈ پہنچ گئے، امام الحق بھی موجود

کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم رننگ کے لیے ایل سی سی اے گراؤنڈ پہنچ گئے۔ امام الحق نے کپتان کا ساتھ دیا جبکہ بابر اعظم رننگ کے بعد قذافی اسٹیڈیم گئے جہاں ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر حسن علی نے ان سے ملاقات بھی کی۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ میں قائد اعظم ٹرافی کا میچ جاری ہے، بلوچستان اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، میچ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے کے دوران کپتان بابر اعظم ایل سی سی اے گراؤنڈ پہنچے۔

انہوں نے کھلاڑیوں سے سلام دعا کی اور پھر رننگ کرنا شروع کردی، قومی ٹیم کے کپتان نے گراؤنڈ کے چکر لگائے اور پھر ٹیسٹ اسکواڈ کے رکن امام الحق بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے جس کے بعد دونوں کرکٹرز نے مل کر چکر لگائے۔

کپتان بابر اعظم چکر لگانے کے بعد ایل سی سی اے گراؤنڈ سے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے جہاں انہوں نے سینٹرل اور سدرن پنجاب کا میچ دیکھا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے فاسٹ بولر محمد علی کو اسکواڈ میں منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

بابر اعظم نے اسکواڈ سے ڈراپ ہونے والے حسن علی کے ساتھ کچھ دیر گفتگو کی جس بعد بابر اعظم ڈریسنگ روم سے ہوتے ہوئے واپس چلے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.