اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

خضدار: گھر میں گھس کر کلہاڑیوں کے سے وار سے خاتون سمیت 3 افراد قتل

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل کرخ میں نامعلوم حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر کلہاڑیوں کے وار سے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تحصیل کرخ کے علاقے کلی اکرو میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر کلہاڑیوں کے وار سے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے لیں۔

ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق آٹھوں افراد کو مختلف مقامات پر کلہاڑی کے وار کرکے سوتے میں قتل کیا گیا۔

ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.