ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

ڈنڈے کے زور پر سیاست چل سکتی ہے معیشت نہیں، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ڈنڈے کے زور پر سیاست کچھ دن چل سکتی ہے معیشت نہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں حماد اظہر نے کہا کہ معیشت تباہ ہو رہی ہے لیکن اسحاق ڈار نے کوئی روڈ میپ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران کوئی معاشی اعداد و شمار بھی نہیں دیے، مہنگائی کی شرح بڑھ چکی ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ گاڑیاں بنانے والے کارخانے، ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتیں ڈوب رہی ہیں، موجودہ وزیر خزانہ کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک 5 سال کے لیے مضبوط حکومت کے حوالے نہ کیا تو دیوالیہ ہو جائے گا، پاکستان کو اس وقت نئے انتخابات کی ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ڈنڈے کے زور پر معیشت نہیں چل سکتی، سیاست کچھ دن چل سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.