ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی الرٹ

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی۔ داخلی و خارجی 10 راستوں پر باڈی کیمروں کے ساتھ پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ احکامات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، پولیس افسران اور اہلکار سیاسی جلسوں میں ڈیوٹی کے دوران یونیفارم کا تقدس قائم رکھیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ باڈی کیمروں سے امن عامہ کی صورتحال کے دوران ریکارڈنگ کی جائے گی، باڈی کیمروں کی ریکارڈنگ سے غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہوگی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ امن عامہ کی صورتحال کے دوران باڈی کیمروں کا استعمال اسلام آباد میں پہلی بار ہوگا، جدید ٹیکنالوجی سے لیس پولیس، ایف سی اور رینجرز کےجوان ڈیوٹی دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.