بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکوؤں نے بینک کیسے لوٹا؟ ویڈیو سامنے آگئی

نیو کراچی بلال کالونی میں بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیونیوز نے حاصل کر لی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے بینک میں داخل ہو کر پہلے عملے کو یرغمال بنایا، ویڈیو میں بینک میں ایک خاتون کو میز کے نیچے چھپتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان بینک میں اسلحہ لہراتے گھومتے رہے، ایک ملزم نے تھیلے میں پیسے بھرے اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو بینک سے تقریباً ساڑھے دس لاکھ روپے لیکر فرار ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.