بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا

لاہور کے علاقے کاہنہ میں دو روز قبل ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دونوں افراد کو زندہ پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

دونوں کی زخمی حالت کی ویڈیو سامنے آگئی، پولیس اہلکار زخمی فرد پر ایک اور فائر کرنے کا کہتے رہے۔

بیچی گئی دو کلوگرام ہیروئن پولیس کارروائی میں برآمد کی گئی تھی، ہیروئن بیچی بھی ایک پولیس اہلکار کو گئی جو ماضی میں بھی سزائیں بھگت چکا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے دونوں افراد کے ہاتھ میں کوئی اسلحہ نہیں تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ پولیس افسران کو معطل کرکے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.