جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

نیب کا توشہ خانہ کیس میں کارروائی کا عندیہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں کارروائی کا عندیہ دےدیا۔

نیب کے ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تمام مرکزی کرداروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان، فرح گوگی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں شہزاد اکبر، ذلفی بخاری و دیگر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا متفقہ فیصلہ سنایا۔

سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی گھڑی، انگوٹھی اور کف لنکس کوڑیوں میں بیچ ڈالے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.