جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

آرمی چیف کی تقرری، صدر مملکت کو عمران خان کی حمایت حاصل ہوگی، فواد چوہدری

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدر مملکت آرمی چیف کی تقرری میں آئینی ذمہ داری اداکریں گے جس میں پارٹی چیئرمین کی حمایت بھی شامل ہوگی۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس آئی تو اس پر عمل کریں گے۔

بذریعہ ٹوئٹر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت جو بھی قدم اٹھائیں گے اسے عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.