ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

کراچی میں بجلی سستی ہونے کا امکان

کے الیکٹرک صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ کراچی میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

کراچی میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں بجلی 24 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی 1 روپے 88 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے کے الیکٹرک صارفین کو 3 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 30 نومبر کو سماعت کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.