جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

امریکا میں جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش

 امریکا میں پہلی بار جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

امریکا کے ایک چڑیا گھر میں ایشیائی نسل کی ہتھنی نے پہلی بار ملک میں صحت مند جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ مالی نامی ہتھنی نے بغیر کسی پیچیدگی کے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔

مالی اور دونوں بچے بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں، ایک بچہ تھوڑا کمزور پیدا ہوا تھا لیکن عملے کی توجہ سے اس کی حالت بہتر ہو گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.