اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش جاری

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے تلاش جاری ہے جس کے لیے کرکٹ بورڈ نے اشتہار بھی دے رکھا ہے۔

پی سی بی نے 20 نومبر تک ہیڈ کوچ ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے درخواستیں طلب کر رکھی ہیں۔

ڈیوڈ ہیمپ کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ہیڈ کوچ کا باضابطہ تقرر نہیں کیا گیا اور سابق فاسٹ بولر سلیم جعفر اس وقت ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا کے دورے سے قبل ہیڈ کوچ کا تقرر کرنے کا خواہشمند ہے۔

آئرش ویمن کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئی۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے علاوہ آئندہ برس کے اوائل میں قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی شرکت کرنی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 10 فروری سے جنوبی افریقا میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کو حال ہی میں آئرلینڈ نے لاہور میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.