پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

امریکا کی ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ، 3 طلبا ہلاک، 2 زخمی

امریکا کی ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ سے یونیورسٹی کے تین طلبہ ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، فائرنگ کرنے والے طالب علم کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی طلبا میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، فائرنگ کرنے والے مشتبہ طالبعلم کو اقدام قتل اور ہتھیار رکھنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فائرنگ گزشتہ رات یونیورسٹی طلبا کی بس پر کی گئی، طلبا کی بس فیلڈ ٹرپ سے واپس یونیورسٹی پہنچی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں طلبہ جامعہ کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی بھی تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.