ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

سود کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست دائر

وفاقی حکومت نے سود کے خاتمے کے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے خلاف اپیل زیر التواء ہے۔

وفاقی شرعی عدالت نے حکومت کو 5 سال میں سود سے پاک نظام نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیل واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خاتمے کا حکم دیا تھا۔

اسٹیٹ بینک نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے اپیل دائر کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.