وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ نااہل حکمران پی ڈی ایم کے ذریعے ہی گھر جائیں گے۔
انہوں نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس اعوان آپ بھی سیاسی کارکن رہ چکی ہیں اب کیا ہوگیا؟
صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم نے 6 ماہ جو کیا ہے اس سے آپ اور آپکی سرکار گھبرائے ہوئے ہیں، پی ڈی ایم وقت آنے پر بتائے گی استعفے کس نے دینے ہیں۔
اویس شاہ نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے اس ملک کو بحرانوں سے جمہوری حکومت نے ہی نکالا، نااہل حکمران پی ڈی ایم کے ذریعے ہی گھر جائیں گے۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اپوزیشن جماعتوں کی لانگ مارچ سے متعلق کہنا ہے کہ لانگ مارچ کریں چاہے شارٹ، استعفے دیں یا نہیں، عمران خان 2023ء تک وزیراعظم رہیں گے۔
Comments are closed.