جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

ہمارے عدل کے نظام میں بہت مسائل ہیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ہمارے عدل کے نظام میں بہت مسائل ہیں۔

لاہور میں سی پیک پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے سب سے بڑے ادارے کی سربراہی کی، خامیوں کا اعتراف کرتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ سی پیک جیسے منصوبے پاکستان کی قسمت تبدیل کریں گے، سرکار اور بیورو کریسی کو سی پیک کے لیے مدد فراہم کرنی چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات میں عدالت نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ پہلے آپ یہ بتائیں وہ اصل آڈیو کدھر ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا اصل آڈیو موجود نہیں، یہی بنیاد درخواست کو مسترد کر دینے کیلئے کافی ہے، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہمیں اپنے پروجیکٹس کے ساتھ مخلص رہنا چاہیے، سی پیک جیسا منصوبہ ملنا نعمت ہے، اس سے پاکستان میں خوش حالی آئے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان آگے آئیں اور پاکستان کے لیے کام کریں، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکا جتنے باقی ممالک آگے بڑھے، چین ہم سے بہت آگے نکل گیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے اقبال ڈے کو بطور چھٹی کا دن منایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.