برما میں پائے جانے والے لمبے چوڑے اژدھے نے 5 فٹ کے مگر مچھ کو زندہ ہڑپ لیا اور ڈکار بھی نہ لی تو اس کی ویڈیو منچلوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں ایک پائتھون سانپ کو دیکھا جاسکتا ہے جو مگرمچھ کو زندہ نگلنے کے بعد تکلیف کا شکار ہے۔
پائتھون کا شمار دنیا کے سب سے طویل اور بڑے سانپوں میں کیا جاتا ہے۔ اس کی لمبائی عموماً تقریباً 20 فٹ سے زائد ہوتی ہے تاہم وائرل ویڈیو میں دکھائے گئے سانپ کی لمبائی 18 فٹ کے قریب ہے۔
یہ ویڈیو امریکی علاقے جنوبی فلوریڈا کی ہے جہاں پائتھون بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ نیوز ویک کے مطابق ، جنوبی فلوریڈا میں تقریباً 1 لاکھ سے زائد پاتھون پائے جاتے ہیں۔
گزشتہ منگل کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی فوٹیج کو اب تک2 لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں جبکہ اسے 12 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
Comments are closed.