برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
کرسچن ٹرنر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکسانی قوم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستانی ٹیم کی ایک اور زبردست کارکردگی، علامہ اقبال ڈے پر پاکستان کے لیے ایک اور شاندار جیت ‘۔
اُنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف انگلینڈ کی کامیابی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’انگلینڈ، کیا ہم 1992ء کی تاریخ کو دہراتے ہوئے دیکھیں گے؟‘
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے30 سال قبل 1992ء میں اسی سڈنی کے میدان میں سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو عمران خان کی قیادت میں شکست دی تھی اور فائنل میں انگلینڈ کا سامنا کیا تھا۔
Comments are closed.