وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لانگ مارچ ملتوی کرنے کے فیصلے کو سیاسی استحکام کے لیے اچھا قدم قرار دے دیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر بات کرنے کی پیش کش کی ہے، یہ موقع ہے ایک ایک قدم پیچھے ہٹیں اور ملک کو مستحکم کرنے کے لیے آگے بڑھیں۔
فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کے استعفے نہ دینے کے فیصلے کو حقائق پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل سیاست ایوان کے اندر ہوتی ہے۔
Comments are closed.