ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹی 20 میچز کے حوالے سے جُڑی ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم کی ایک دلچسپ تاریخ ہے اور ہوسکتا ہے کہ یہ تاریخ آج ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کے دوران بدل جائے۔
ای ایس پی این کرِک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم میں آج تک کسی بھی ٹیم نےٹاس جیتنے کے بعد ٹی 20 میچ نہیں جیتا۔
رپورٹ کے مطابق، 2011ء کے بعد سے ابھی تک کوئی بھی ٹیم ایڈیلیڈ میں ٹاس جیتنے کے بعد ٹی 20 میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل جیت کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
بھارت اور انگلینڈ میں سے جو بھی ٹیم آج ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جیتے گی، اس ٹیم کا سامنا فائنل میں 13 نومبر بروز اتوار کو پاکستان سے ہوگا۔
Comments are closed.