وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، کورونا کی حالیہ لہر خطرناک صورت حال اختیار کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایکسپو سینٹر لاہور میں بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا، انکی خیریت دریافت کی اور ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہا۔
بزرگ شہریوں نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ انہیں یہاں انہیں کوئی پریشانی نہیں، عملہ ہر موقع پر رہنمائی کرتا ہے۔
بزرگوں نے عثمان بزدار کو دعا دی کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کو دکھی انسانیت کی خدمت کی مزید توفیق دے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ عزت و احترام سے بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی حالیہ لہر خطرناک صورت حال اختیار کر رہی ہے۔ سب سے پہلے شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ کرنا ہے، ذاتی مفادات کی خاطر زندگیوں سے کھیلنا سنگدلی ہے۔
Comments are closed.