حکومت بلوچستان نے صوبے کی شاہراہوں پر تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادثات پر قابو پانے کیلئے مسافر کوچز میں ٹریکرز کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا۔
بلوچستان کے مختلف روٹس پر چلنے والی ساڑھے تین سو مسافر کوچز میں سے 80 میں ٹریکنگ سسٹم نصب کردیا گیا۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا تھا کہ ہائی ویز پر 70 فیصد اموات گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے واقع ہوتی ہیں جس کی روک تھام ان شاہراہوں کو دو رویا کرنے سے ہی ممکن ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کو تربیت دینے کے لیے بلوچستان میں جلد اکیڈمی کا قیام عمل میں لائے گی۔
دوسری جانب پی پی ایچ آئی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عزیز احمد جمالی نے بتایا کہ اکتوبر 2020 سے اب تک بلوچستان کی شاہراہوں پر 9840 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس میں 120 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔
Comments are closed.