بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں 19 مارچ کے بعد اسکولز کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، مراد راس

وزیر اسکولز ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے کہا ہے جن اسکولوں میں امتحانات ہورہے ہیں وہاں 19 مارچ تک شیڈول کے مطابق امتحانات لیے جاسکیں گے تاہم 19 مارچ کے بعد اسکول کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایک بیان میں ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ایسے پرائیوٹ اسکولز جہاں امتحانات لیے جارہے ہیں، وہاں انتظامیہ شیڈول کے مطابق 19 مارچ تک امتحان لے سکتی ہے۔

امتحانات ملتوی کے حوالے سے رجسٹرار جامعہ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

انہوں نے کہا کہ 19 مارچ کے بعد اسکولز کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، جمعہ کے بعد اسکولز کھولنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.