بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہید ایڈیشنل ایس ایچ او نیاز محمد آفریدی کی تدفین

ضلع خیبر میں شہید ایڈیشنل ایس ایچ او نیاز محمد آفریدی کی نماز جنازہ اور تدفین کر دی گئی۔

شہید ایس ایچ او نیاز محمد آفریدی کی نماز جنازہ خیبر پولیس لائن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سی سی پی او پشاور احسن عباس سمیت پولیس حکام نے شرکت کی۔

سیکٹر کمانڈ بریگیڈئیر شوکت رانا، ارکان اسمبلی اور علاقہ عمائدین بھی نمازجنازہ میں شریک تھے۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو آخری سلامی پیش کی جس کے بعد شہید کی جمرود آبائی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

گزشتہ روز منشیات اسمگلروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایڈیشنل ایس ایچ او نیاز محمد شہید اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.