بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کی فضا شدید آلودہ، حدِ نگاہ کم

کراچی کی فضا آج شدید آلودہ ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں ہر سو کہر چھائی ہوئی ہے، آلودگی اور کہر کی وجہ سے حدِ نگاہ محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے فضائی اعتبار سے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 7 ویں نمبر پر ہے، کراچی میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور 208 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج کرغزستان کا شہر بشکیک پہلے اور بھارتی شہر دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا یہ بھی کہنا ہے کہ درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 9 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی شہر میں کہر چھائی ہے جس کے باعث ایئر پورٹ کے قریب حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.