نوکریاں دلانے کے بہانے رقم بٹورنے والے کے خلاف مینگورہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس ایف آئی آر کے مطابق ملزم واصف نے 17 مارچ 2020ء کو نوکریاں دینے کے عوض7 ، 7 لاکھ روپے بٹورے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے 2 افراد کو محکمہ تعلیم میں نوکریاں دینے کا جھانسہ دیا، جس کے خلاف کارروائی کے لیے متاثرین کے مینگورہ پولیس اسٹیشن پہنچنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف زیر دفعہ 419، 420، 468، 471 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
Comments are closed.