وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بھائی کی وائرل ویڈیو سے متعلق ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کا موقف سامنے آگیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس فرقان کاکاخیل کے پی کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو سے وزیراعلیٰ کے بھائی کا تعلق نہیں ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس دھندے میں گینگ ملوث ہے، گینگ کے ارکان سرکاری نوکریوں کاجھانسہ دے کر عوام سے لاکھوں روپے لوٹتے رہے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ سرغنہ نے وزیراعلیٰ محمود خان اور ان کے بھائی کا نام استعمال کرنے کی بھی کوشش کی۔
ترجمان نے کہا کہ متاثرین کی شکایت پر پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے، ملزم واصف خود کو سیکشن افسر کا پی اے ظاہر کرتا رہا ہے۔
فرقان کاکاخیل نے کہا کہ نوسربازوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.