اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

T20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے آئرلینڈ کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں آئر لینڈ کی جانب سے دیے گئے 129 رنز کے ہدف کو سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 15 اوورز میں حاصل کر لیا۔

سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 68 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

اس سے قبل آئر لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آئر لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے تھے۔

آئر لینڈ کی جانب سے ہیری ٹیکٹر نے 45 اور پال اسٹرلنگ نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

آئر لینڈ کے آل راؤنڈر جارج ڈوکریل ممکنہ طور پر عالمی وباء کورونا کا شکار ہو گئے۔

سری لنکا کی طرف سے مہیش تھکشانا اور ونیدو ہسارنگا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے موقع پر آئر لینڈ کے کپتان اینڈی بالبرنی نے کہا تھا کہ زیادہ سے زیادہ اسکور کر کے حریف ٹیم پر دباؤ بڑھائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پچھلے میچ سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کے کپتان کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم پہلے بولنگ ہی کرتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.