اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ICC نے بابر اعظم کو ’بادشاہ‘ بنا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بادشاہ بنا دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹوئٹر پر بابر اعظم کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں بادشاہ کی طرح تاج پہنے، کرکٹ کے بلے کو تلوار کی صورت ہاتھ میں لیے دکھایا گیا ہے جس کے اوپر انگریزی میں بادشاہ بابر لکھا ہے۔

ٹوئٹ میں آئی سی سی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ بابر اعظم کی حکمرانی میں پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں کیسی کارکردگی رہے گی؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اکاؤنٹ پر اس تصویر کو اب تک ہزاروں لوگ پسند کر چکے ہیں۔

بابر اعظم کی تصویر اور پوچھے گئے سوال پر لوگ اپنی رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اہم ترین میچ میلبرن میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.