بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صادق سنجرانی ہمارا نہیں کسی اور کا تحفہ ہیں، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی ہمارا نہیں کسی اور کا تحفہ ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پریزائيڈنگ آفسیر کو آخری لمحات میں سامنے لایا گیا، کسی نیوٹرل شخص کو پریزائڈنگ افسر بنانا چاہیے تھا۔

رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں مختلف سیاسی جماعتیں ہیں، یہ ایک دوسرے میں ضم نہیں ہوئی ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا غفور حیدری کو ووٹ کم پڑنےکی تحقیقات کروائیں گے، پی پی نےلیگل کمیٹی بنائی ہے یہ مشاورت کے بعد ہائی کورٹ جائیں گے، ہماری لیگل ٹیم منگل یا بدھ کو ہائی کورٹ جائےگی۔

سینیٹر رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل ان جماعتوں کی سوچ الگ الگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے مریم نواز کی ضمانت مسترد کرنے کی انوکھی درخواست دائر کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.