ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

ملک میں دوا ساز ملٹی نیشنل کمپنی نے بخار کی گولی اور شربت بنانا بند کر دیا

ملک میں دوا بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی کی پاکستانی شاخ نے بخار کی گولی اور شربت بنانا بند کر دیا۔ 

اس حوالے سے دوا ساز ملٹی نیشنل کمپنی کی پاکستان شاخ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو خط تحریر کیا ہے۔ دوا ساز کمپنی کا خط میں کہنا ہے کہ کئی ماہ سے نقصان اٹھا کر بخار کی گولی بنا رہے تھے جو اب ممکن نہیں۔

دواساز کمپنی کے جنرل منیجر فرحان ہارون کے مطابق موجودہ قیمت پر بخار کی گولی اور شربت بنانا ممکن نہیں۔

دوا ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ حکومت قیمت میں اضافہ منظور کرے تو دوا دوبارہ بنانا شروع کردیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.