
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جھوٹی راج کماری کی ضمانت منسوخی کے لئے نیب کا عدالت سے رجوع کرنا قانونی عمل ہے، اس پر ن لیگی درباریوں اور کنیزوں کا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے۔
ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ادارے آزاد ہیں اور آئین و قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں، آئینی اور قانونی معاملات کو سیاسی رنگ دینا ن لیگ کا وطیرہ ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری نےکرپٹ ظل سبحانی کی جھوٹی بیماری پرلی گئی ضمانت کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ لیگ کان کھول کر سن لے، آئینی و قانونی معاملات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
Comments are closed.