پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ چیرمین سینیٹ الیکشن میں ووٹ مسترد نہیں چوری کئے گئے، پی ڈی ایم کا پریشر حکومت کو بہاکر لے جائے گا۔
میرپورخاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ پارٹی اور پی ڈی ایم سطح پر مختلف قانونی راستہ اختیار کرنے پر مشاورت کررہے ہیں، وفاقی حکومت کا گراف تیزی سے گر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں حکومتی امیدواروں کو شکست ہوئی وزیر اعظم ہاؤس میں سب سے بڑا کورونا بیٹھا ہے۔
Comments are closed.