ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟ فیصلہ کل ہوگا

پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟ اس کا فیصلہ کل ہو گا۔ 

اس سلسلے میں باضابطہ اعلان پاکستانی وقت کے مطابق کل رات 8 بجے کیے جانے کا امکان ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزارت خارجہ کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں جاری ہے، جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اس بار پاکستان پُرامید ہے کہ اس کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے خارج کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اجلاس میں پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی قیادت میں شریک ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان فیٹف اور ایشیا پیسفک گروپ کی طرف سے دیے گئے تمام نکات پر عمل درآمد کرچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.