بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سجاد علی کے بیٹے کا پہلا گانا آتے ہی چھا گیا

 لیجنڈ گلوکار سجاد علی کے بیٹے خوبی علی کا پہلا گانا ’اداس‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

خوبی علی نے موسیقی کی دنیا میں باضابطہ طور پر قدم رکھنے کیلئے اپنے والد کے مشہور گانے کا انتخاب کیا اور اسے اپنی آواز میں بھرپور طریقے سے نبھایا۔

خوبی علی کا ڈیبیو گانا  سجاد علی کا 2005 میں ریلیز کیے جانا والا گانا ’کیوں اُداس پھرتے ہو‘ ہے۔

گانے کی آفیشل ویڈیو سجاد علی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سجاد علی نے اپنا گانا ’کیوں اداس پھرتے ہو‘ گلوکار سجاد علی نے سال 2005 میں اپنے البم رنگین میں گایا تھا ۔

اس سے قبل خوبی علی اپنے والد سجاد علی کے گانے’بارش‘ کی ویڈیو میں بھی نظر آئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.