اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

عمران خان کی بلال غفار پر حملے کی مذمت

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایم پی اے بلال غفار پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ بلال غفار پر پی پی کے غنڈوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلال غفار پر پی پی کے ایم پی اے سلیم بلوچ کی قیادت میں حملہ ہوا، حیرت ہے کہ پولیس نے ابھی تک حملہ آوروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کئی پولیس والے بلال غفار پر قاتلانہ حملے کے عینی شاہد تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.