بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرک میں سمادھی جلائے جانے کے واقعے پر فریقین میں معاہدہ

کوہاٹ کی تحصیل کرک میں سمادھی جلائے جانے کے واقعے پر فریقین میں معاہدہ ہوگیا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ سمادھی واقعہ افسوسناک ہے، حکومت مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائے گی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے سمادھی واقعہ کے سلسلے میں تشکیل کردہ جرگہ نے ملاقات کی۔ جن میں مقامی علماء، عمائدین اور ہندو کمیونٹی کے نمائندے شامل تھے۔

اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی رمیش کمار، شاہد خٹک اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے آئی ٹی ضیاء اللّٰہ بنگش بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ کرک سمادھی واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ تاہم یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے میں جرگے کا کردار قابل تحسین ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کئے۔ حکومت مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی موثر روک تھام کو ہر ممکن یقینی بنائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.